حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید علی اصغر دستغیب نے ، امامزادہ شاہچراغ کی زیارت گاہ کے متولی کی الوداعی اور تعارفی تقریب جو کہ مدرسہ علمیہ رضویہ میں منعقدہ ہوئی ، سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حجت الاسلام والمسلمین دژکام، احمد ابن موسی علیہ السلام (معروف بہ شاہچراغ) کے مقدس حرم ، جو کہ اہل بیت علیہم السلام کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے ، کی خدمت اور ترقی میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ نعمت بخشی ہے تاکہ ہم ایسے وقت میں زندہ رہ سکیں، کہ 14 صدیوں کے بعد انقلاب اسلامی آ چکا ہے اور پھر رہبر معظم انقلاب کی جرات مندانہ قیادت کے سائے میں زندگی بسر کر سکیں.
احمد بن موسی شاہچراغ علیہ السلام کے مقدس مزار کے سابق متولی نے بیان کیا کہ میں نے قریب سے پہلی خبرگان رہبری کی کمیٹی (رہبر منتخب کرنے والی کمیٹی) کے ممبروں کے ذریعہ سپریم لیڈر کے انتخاب کا مشاہدہ کیا کہ اس کمیٹی کے ممبروں کے دل کو خدا نے مقام معظم رہبری کی طرف کتنا قریب کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ کئی بار یہ دکھایا گیا ہے کہ مرحوم امام کا یہ نیک جانشین اس معاشرے اور انقلاب کی رہنمائی میں کتنا کامیاب رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ساڑھے 6 سال قبل ، رہبر معظم انقلاب نے مجھے امامزادہ شاہچراغ کے حرم کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا تھا اور میں نے رہبر معظم انقلاب کے حکم کو حضرت ولیعصر امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف (ع) کا حکم سمجھتے ہوئے ان کی پیروی کی تھی .
آیت الله دستغیب نے بیان کیا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ حرم روشن مینارے کی طرح ،نور اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں اور محبت کرنے والوں کیلئے امید و امن کا قبلہ ہے اور انکی طرف دھیان دینا بہت ضروری ہے۔
مجلس خبرگان رهبری کے رکن نے کہا کہ تقریباً دو سال پہلے ، میں نے محسوس کیا کہ اپنے دل کی حالت اور زیادہ مصروفیات کی وجہ سے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو کم کروں ، اس معاملے میں رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں درخواست کروں کہ مجھ سے بہتر انداز میں ذمہ داری نبھانے والے ایک جوان بااعتماد شخص کو اس بارگاہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے منتخب کیا جائے .
البتہ ، میں اس معاملے میں اپنی خدمات جاری رکھوں گا اور کسی قسم کی مدد سے دریغ نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حرم مطہر شاہچراغ کے نئے متولی حجت الاسلام و المسلمین دژکام کے انتخاب میں رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ تدبیر سے مجھ سمیت اس حرم کے دوسرے خادمین کو خوشی ہوئی اور اس تقرری کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کی قدردانی کرتے ہیں.